مادری زبان۔mother tongue.
بچے کے پیدا ہونے کے پانچ سال بعد ایک دِن اچانک ماں کو احساس ہوا کہ، "یہ بچہ ہمارا نہیں لگتا، کیوں نہ اِسکا ڈی این اے ٹیسٹ کروایا جائے"۔ شام کو اُسکا شوہر تھکا ہارا ڈیوٹی سے گھر واپس آیا تو اُس نے اپنے خدشے کا اظہار اُس سے بھی کیا کہ، "دیکھو! اِس بچے کی عادتیں بہت عجیب ہیں، اِسکا دیکھنا، چلنا، کھانا، پینا اور سونا وغیرہ ہمارے سے بہت مختلف ہے، مجھے نہیں لگتا کہ یہ ہمارا بچہ ہے، چلو اِسکا ڈی این اے ٹیسٹ کرواتے ہیں۔
شوہر: "بیگم! تمہیں یہ بات آج اچانک 5 سال بعد کیوں یاد آ گئی؟، یہ تو تم مجھ سے 5 سال پہلے بھی پوچھ سکتی تھی
بیگم حیران ہوتے ہوئے کیا مطلب تم کہنا کیا چاہتے ہو
شوہر بیگم! یاد کرو ہسپتال کی وہ پہلی رات جب ہمارا بچہ پیدا ہوا تھا اور کچھ ہی دیر بعد اُس نے پیمپر خراب کر دیا تھا تو تم ہی نے مجھے کہا تھا، "اے جی سنیے! پلیز بے بی کو چینج تو کر دیں تب میں نے بڑی حیرانگی سے تمہاری طرف دیکھا تھا تو تم نے ہی کہا تھا، ہمارے پیار کی خاطر میں نے 9 مہینے اِسے اپنی کوکھ میں رکھا ہے، اور اب جبکہ میں ہل جُل بھی نہیں سکتی تو کیا آپ یہ چھوٹا سا کام بھی نہیں کر سکتے تو تب میں اپنے بچے کو اُٹھا کر دوسرے وارڈ میں گیا، وہاں اپنے گندے بچے کو "چینج" کر کے دوسرے صاف بچے کو اُٹھا کر تمہارے ساتھ لا کر سُلا دیا تھا۔
اخلاقی سبق: "کسی کو کام بتاتے ہوئے اپنی مادری زبان استعمال کریں، دوسری زبان کا بے جا استعمال کریں گے تو یہی "چینج ہوگا"
One day, five years after the baby was born, the mother suddenly realized, "This baby doesn't look like ours, why not get a DNA test." When her husband returned home from work in the evening exhausted, he expressed his concern to her, saying, "Look! This child's habits are very strange. His looks, walks, food, drink and sleep are very different from ours Yeah Al that sounds pretty crap to me, Looks like BT aint for me either.
Husband: "Begum! Why did you suddenly remember this 5 years later today? You could have asked me this 5 years ago.
Begum wondered what you meant
Husband Begum! Remember the first night in the hospital when our baby was born and shortly after he broke the pamper, you said to me, "Listen AG! Please change the baby, then I'm older." I looked at you in amazement and you said, I have kept it in my womb for 9 months for the sake of our love, and now that I can't move, can't you do this little thing? I picked up my baby and went to another ward, where I "changed" my dirty baby, picked up another clean baby and brought him to sleep with you.

Comments
Post a Comment