حقیقی خوشی کا احساسA feeling of true happiness
انٹرویو میں ریڈیو اناؤنسر نے اپنے مہمان سے جو ایک کروڑ پتی شخص تھا پوچھا زندگی میں سب سے زیادہ خوشی آپ کو کس چیز میں محسوس ہوئی
وہ کروڑ پتی شخص بولا
میں زندگی میں خوشیوں کے چار مراحل سے گزرا ہوں اور آخر میں مجھے حقیقی خوشی کا مطلب سمجھ میں آیا سب سے پہلا مرحلہ تھا مال اور اسباب جمع کرنے کا. لیکن اس مرحلے میں مجھے وہ خوشی نہیں ملی جو مجھے مطلوب تھی.پھر دوسرا مرحلہ آیا قیمتی سامان اور اشیاء جمع کرنے کا. لیکن مجھے محسوس ہوا کہ اس چیز کا اثر بھی وقتی ہے اور قیمتی چیزوں کی چمک بھی زیادہ دیر تک برقرار نہیں رہتی
پھر تیسرا مرحلہ آیا بڑے بڑے پروجیکٹ حاصل کرنے کا جیسے کرکٹ ٹیم خریدنا، کسی ٹورسٹ ریزارٹ وغیرہ کو خریدنا لیکن یہاں بھی مجھے وہ خوشی نہیں ملی جس کا میں تصور کرتا تھا.چوتھی مرتبہ ایسا ہوا کہ میرے ایک دوست نے مجھ سے کہا کہ میں کچھ معذور بچوں کے لیے وہیل چیرس خریدنے میں حصہ لوں
دوست کی بات پر میں نے فوراً وہیل چیرس خرید کر دے دیں. لیکن دوست کا اصرار تھا کہ میں اس کے ساتھ جا کر اپنے ہاتھ سے وہ وہیل چیرس ان بچوں کے حوالے کروں میں تیار ہو گیا اور اس کے ساتھ گیا وہاں میں نے ان بچوں کو اپنے ہاتھوں سے وہ کرسیاں دیں میں نے ان بچوں کے چہروں پر خوشی کی عجیب چمک دیکھی میں نے دیکھا کہ وہ سب کرسیوں پر بیٹھ ادھر ادھر گھوم رہے ہیں اور جی بھر کے مزہ کر رہے ہیں. ایسا معلوم ہوتا تھا کہ وہ کسی پکنک اسپاٹ پر آئے ہوئے ہیں
لیکن مجھے حقیقی خوشی کا احساس تب ہوا جب میں وہاں سے جانے لگا اور ان بچوں میں سے ایک نے میرے پیر پکڑ لیے میں نے نرمی کے ساتھ اپنے پیر چھڑانے کی کوشش کی لیکن وہ بچہ میرے چہرے کی طرف بغور دیکھتا ہوا میرے پیروں کو مضبوطی سے پکڑے رہا
میں نے جھک کر اس بچے سے پوچھا کیا آپ کو کچھ اور چاہیے
اس بچے نے جو جواب مجھے دیا اس نے نہ صرف مجھے حقیقی خوشی سے روشناس کرایا بلکہ میری زندگی کو پوری طرح بدل کر رکھ دیا اس بچے نے کہا: میں آپ کے چہرے کے نقوش اپنے ذہن میں بٹھانا چاہتا ہوں تاکہ جب جنت میں آپ سے ملوں تو آپ کو پہچان سکوں اور ایک بار اپنے رب کے سامنے بھی آپ کا شکریہ ادا کر سکوں
ایک عربی پوسٹ کا اردو ترجمہ
(منقول)
کسی کی مدد کرکے تو دیکھیں پھر دیکھیں کیسی خوشی ملتی ہےIn the interview, the radio announcer asked his guest, a millionaire, what made you feel happiest in life.
The millionaire said
I have gone through four stages of happiness in life and finally I understood the meaning of true happiness. The first stage was to accumulate wealth and means. But at this stage I did not get the happiness I wanted. Then came the second stage of collecting valuables and items. But I realized that the effect of this thing is also temporary and the luster of valuables does not last long.
Then came the third stage of getting big projects like buying a cricket team, buying a tourist resort etc. but here too I did not get the happiness I had imagined. The fourth time it happened that a friend of mine told me that I Participate in buying wheelchairs for some children with disabilities
At a friend's request, I immediately bought a wheelchair. But the friend insisted that I go with him and hand over the wheelchairs to the children. I got ready and went with him. I gave the chairs to the children with my own hands. On seeing the strange glow of happiness, I saw that they were all sitting on chairs, moving around and having fun. It was as if they had arrived at a picnic spot
But I felt real happiness when I started to leave and one of the children grabbed my legs. I gently tried to free my legs but the child stared at my face and held my legs tightly. Caught up with
I bent down and asked the child if he needed anything else
The answer that this child gave me not only enlightened me with real happiness but also changed my life completely. This child said: I want to put the impressions of your face in my mind so that when you are in heaven May I recognize you and thank you once before my Lord
Urdu translation of an Arabic post
(Movable)
Help someone, then see what happiness is

Comments
Post a Comment