درمیانہ طبقہMiddle class

پاکستان میں دو لوگ بڑے اطمینان سے ہیں‘ غریب اور امیر……یہ جو درمیان والے ”مڈل کلاسیئے“ ہیں صحیح بیڑا ان کا غرق ہوتاہے‘ یہ رکھ رکھاؤسے لگ بھگ امیر لگتے ہیں لیکن حالت یہ ہوتی ہے کہ گھر میں آئے روز اس وجہ سے لڑائی ہوتی ہے کہ گھی اتنی جلدی کیسے ختم ہوگیاہمارے ہاں   قابل نفرت بھی دو ہی طبقات ہیں‘ امیر اور غریب۔امیر قابل نفرت ہے کیونکہ اس کے پاس پیسہ ہے اور غریب قابل رحم ہے کیونکہ اس کے پاس پیسہ نہیں۔پاکستان کا بجٹ بھی انہی دو طبقات کو مدنظر رکھ کر بنایا جاتاہے‘ گورنمنٹ بھی انہی دو طبقات پر نظر رکھتی ہے۔درمیان میں جو سینڈوچ بنتا ہے وہ بیچارا مڈل کلاس ہے۔امیر لوگ اسے غریب سمجھتے ہیں اور غریب لوگ امیر۔یہ مڈل کلاسیاکون ہوتاہے؟ یہ وہ ہوتا ہے جس کے پاس بظاہر امیروں والی ہر چیز ہوتی ہے لیکن سیکنڈ ہینڈ۔اس کے پاس نسبتاً بہترگھر ہوتاہے لیکن کرائے کا۔ گاڑی ہوتی ہے لیکن بیس سال پرانی۔گھر میں اے سی ہوتاہے لیکن عموماً چلتا ائیر کولر ہی ہے۔کپڑے صاف ہوتے ہیں لیکن چلتے کئی کئی سال ہیں۔گھر میں یو پی ایس ہوتاہے لیکن اس کی بیٹری عموماً آدھا گھنٹہ ہی نکالتی ہے۔اس کے پاس اچھا موبائل بھی ہوتاہے لیکن استعمال شدہ۔اس کے گھر میں ہر ہفتے لمبے شوربے والا چکن بنتا ہے۔یہ اپنے بچوں کو پارک میں سیرو تفریح کے لیے لے کر جائے تو عموماً گھر سے اچھی طرح کھانا کھا کر نکلتاہے۔اس کے پاس اے ٹی ایم کارڈ تو ہوتاہے لیکن کبھی پانچ سو سے زیادہ نکلوانے کی نہ ضرورت پڑتی ہے نہ ہمت۔یہ اگرظاہرکرے کہ میرے پاس بہت پیسہ ہے تو رشتے دار ادھار مانگنے آجاتے ہیں‘ نہ بتائے تو کوئی منہ نہیں لگاتا۔یہ اپنی اوقات سے صرف 20فیصد اونچی زندگی گذارنے کی کوشش میں پستا رہتا ہے۔ اصل میں یہ غریبوں سے بھی بدتر زندگی گذار رہا ہوتا ہے۔  اس کی ساری زندگی کمیٹیاں ڈالنے اور بھگتانے میں گذر جاتی ہے۔ پاکستان میں امیروں اور غریبوں سے کہیں زیادہ تعدادمڈل کلاسیوں کی ہے لیکن یہ کسی کھاتے میں شمار نہیں ہوتے۔ ہمارے ہاں ہر وہ بندہ مزے میں ہے جس کے پاس بہت سارا پیسہ ہے یا بالکل نہیں ہے۔جس کے پاس پیسہ ہے وہ اے سی میں سوجاتاہے۔ جس کے پاس نہیں وہ کسی فٹ پاتھ پر نیند پوری کرلیتاہے۔ پیسے والا کسی سے کچھ نہیں مانگتااور غریب ہر کسی کے آگے ہاتھ پھیلا کر کھڑا ہوجاتاہے۔رگڑا اُس کو لگتاہے جس کے پاس پیسہ تو ہے لیکن صرف گذارے لائق۔غریبوں کی اکثریت کو یہ مڈل کلاسیے ہی پال رہے ہیں۔کبھی کبھی تو مجھے لگتاہے کہ سب سے زیادہ خوف خدا بھی اِس مڈل کلاس میں ہی پایا جاتاہے۔ یہی کلاس سب سے زیادہ خیرات کرتی ہے۔ بعض اوقات تو ان کی اپنی زندگی غریب سے بھی بدتر گذر رہی ہوتی ہے لیکن انا کے مارے یہ بیچارے کسی کو بتاتے نہیں۔آپ نے کبھی لوئر ایلیٹ کلاس یا اپر ایلیٹ کلاس کی ٹرم نہیں سنی ہوگی۔لوئر غریب یا اپر غریب بھی نہیں ہوتا صرف لوئر مڈل کلاس یا اپر مڈل کلاس کے الفاظ سننے کو ملتے ہیں۔لوئر اور اپر میں کچھ زیادہ فرق نہیں ہوتا‘ لوئر والے کے پاس موٹر سائیکل ہوتی ہے اور اپر والے کے پاس پرانے ماڈل کی کار۔نیندیں دونوں کی اڑی رہتی ہیں۔یہ عیدالاضحی پر قربانی کی استطاعت نہ رکھنے کے باوجود کسی اونٹ یا گائے میں حصہ ڈال لیتے ہیں۔ان کی ساری زندگی گھر کی فالتو لائٹس آف کرنے اور بل کم کرنے کے منصوبے بناتے گذر جاتی ہے۔یہ موبائل میں سو روپے والا کارڈ بھی پوری احتیاط سے استعمال کرتے ہیں اور گھر والوں کو آگاہ کیا ہوتاہے کہ ایک مسڈ کال دوں تو اس کا مطلب ہے میں آرہا ہوں۔ دو مسڈ کال دوں تو مطلب ہے میں ذرا لیٹ ہوں۔یہ ایک دن کے استری کیے ہوئے کپڑے دو دن چلاتے ہیں۔یہ ہر دو گھنٹے بعد شک دور کرنے کے لیے بجلی کے میٹرکی ریڈنگ چیک کرتے رہتے ہیں۔یہ کبھی بھی اس قابل نہیں ہوپاتے کہ ایک ہی مہینے میں بجلی، گیس اور پانی کے سارے بل اکٹھے ادا کرسکیں لہذا بجلی کا بل ادا کردیں تو گیس کا بل اگلے مہینے پر ڈال دیتے ہیں۔ان کی اکثریت چونکہ پڑھی لکھی بھی ہوتی ہے لہذا کسی کے آگے ہاتھ نہیں پھیلاتی۔ان کے پاس بیٹیوں کی شادی کرنے کے پیسے نہیں ہوتے‘اولاد کے لیے اچھی نوکری کی سفارش نہیں ہوتی اس کے باوجود یہ کسی کو دکھ میں دیکھتے ہیں تو خود بھی آبدیدہ ہوجاتے ہیں۔ان کی گھر کام کرنے والی غریب ماسی چونکہ دیگرمختلف گھروں میں کام کرتی ہے اس لیے رمضان میں ہر گھر سے راشن کے نام پر لگ بھگ پچاس کلو آٹے سمیت چار پانچ ماہ کا راشن اکٹھا کرنے میں کامیاب رہتی ہے۔ لیکن مڈل کلاسئے پریشان رہتے ہیں کہ اپنے گھر کے لیے جو پندرہ دن کا راشن لائے تھے وہ ختم ہونے کے قریب ہے اور تنخواہ ملنے کا دور دور تک کوئی امکان نہیں۔ زکواۃ غریبوں کو جاتی ہے۔ بھیک کے پیسے بھی کوئی غریب ہی لیتا ہے۔ فطرانہ بھی غریب کا نصیب بنتا ہے۔لیکن غریب یہ سب لے کر بھی کوئی کام کرنے پر آمادہ نہیں ہوتا کیونکہ اس نے طے کر لیا ہے کہ چونکہ وہ غریب ہے لہذا اس پر کسی قسم کی کوئی محنت فرض نہیں اور باقی سب کو چاہیے کہ وہ اسے مل جل کر پالیں۔ بھکاری وہ واحد طبقہ ہے جو کبھی کسی کو بھیک نہیں دیتا۔آپ کسی بھکاری کو ذرا کسی کام پر لگانے کی آفر کریں آگے سے جو سننے کو ملے گا وہ آپ بہتر جانتے ہیں۔ لیکن مڈل کلاسیا کیا کرے؟ یہ نہ زکوٰۃ مانگتا ہے‘ نہ فطرانہ‘ نہ بھیک۔یہ صرف کڑھتا ہے، سسکتا ہے اورمرتا ہے

There are two people in Pakistan with great satisfaction, the poor and the rich; those who are in the middle of the "middle class", the right fleet is drowning them.  There is a fight over how the ghee ended so quickly. We also have two classes of hateful, rich and poor. Rich is hateful because he has money and poor is pitiable because he has no money. Pakistan's budget too.  It is made keeping these two classes in mind. The government also keeps an eye on these two classes. The sandwich that is made between them is the poor middle class.  ER are considered poor and poor amyr.yh klasyakun middle age?  This is the one who has everything that seems to be rich but second hand. He has a relatively good house but for rent.  The car is but twenty years old. The house has AC but usually the air cooler is running. The clothes are clean but it has been running for many years. The house has UPS but its battery usually lasts for half an hour.  He also has a good mobile phone but he is used to it. His house makes chicken with long soup every week. If he takes his children to the park for sightseeing, he usually leaves the house after eating a good meal.  There is an ATM card, but there is no need to take out more than five hundred or dare.  If ngny have come, not to say do not try to spend only 20 percent pistachio lgata.yh remains high life times no mouth.  In fact, it is living worse than the poor.  His whole life is spent in setting up and spending committees.  There are more middle class people in Pakistan than rich and poor but they are not counted in any account.  We have every servant who has a lot of money or not at all. He who has money sleeps in the AC.  Anyone who doesn't have one can sleep on a sidewalk.  The one who has money does not ask for anything from anyone and the poor person stands in front of everyone with outstretched hands. The one who has money but is only able to make ends meet. The majority of the poor are being raised by these middle classes. Sometimes I think  That the greatest fear of God is also found in this middle class.  This is the class that does the most charity.  Sometimes their own life is worse than that of the poor but these poor people do not tell anyone because of ego. You have never heard the term lower elite class or upper elite class. Lower is not poor or upper poor.  Only the words of the lower middle class or the upper middle class are heard. There is not much difference between the lower and upper ones. The lower ones have a motorbike and the upper ones have an old model car.  They contribute to a camel or a cow on Eid-ul-Adha, even though they cannot afford to sacrifice it.  They go through the process of making plans. They also use the 100 rupee card in their mobile phone with utmost care and inform the family that if I make a missed call, it means I am coming.  If I give two missed calls, it means I am a little late. They run a day of ironing clothes for two days. They check the readings of the electricity meter every two hours to clear the doubts. It is never worth it.  If they can pay all the electricity, gas and water bills together in one month, then if they pay the electricity bill, they will put the gas bill on the next month. Since most of them are literate, they do not reach out to anyone.  They do not have the money to marry their daughters. A good job is not recommended for their children.  The poor aunt who works in their house, since she works in other houses, manages to collect four to five months' ration from each house in Ramadan in the name of rations, including about fifty kilos of flour.  But the middle class worries that the 15-day ration they brought home is about to run out and there is no chance of getting paid.  Zakat goes to the poor.  Even begging money is taken by a poor person.  Fitrana is also the fate of the poor. But the poor are not willing to do anything even after all this because he has decided that since he is poor, he does not have to work hard and everyone else should  Let them find it together.  Beggars are the only class that never gives alms to anyone.  But what does the middle class do?  It does not ask for Zakat, nor does it give zakat al-fitr, nor does it ask for alms.

Comments

Popular posts from this blog

دلچسپ معلومات۔interesting informatioon

ریاست جونا گڑھ پر یہ کہہ کر قبضہ ۔اصلی حقیقت

تھپڑ کی قیمت The price of a slap۔